فرانس کے صدر نے اسرائیل کو مشورہ دیا ہے کہ جنگ کو پھیلانے سے گریز کرے۔ بطور خاص لبنان کی طرف جنگ کو بڑھانے سے اختیاط برتا جائے۔ عمانویل میکرون کی طرف سے مشورہ لبنان میں حماس کے اہم رہنما صالح العاروری کو ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں ہلاک کیے جانے کے کے بعد دیا گیا ہے۔فرانس کے صدر نے اسرائیلی جنگی کابینہ کے رکن بینی گینٹز کے فون پر بات کرتے ہوئے کہی ہے۔ میکرون نے کہا ' یہ ضروری ہے کہ جنگ کے پھیلاؤ سے بچا جائے ، میں یہی بات خطے کے تمام کھلاڑیوں سے کہتا رہوں گا جو اس جنگ میں بلا واسطہ یا بالواسطہ طور پر شریک ہیں۔ 'واضح رہے حماس کے نائب سربراہ صالح العاروری کو منگل کی شام اسرائیلی ڈرون حملے میں لبنانی دارالحکومت بیروت کے مضافات میں نشانہ بنایا گیا ہے، اس حملے میں حماس نائب سربراہ کے علاوہ مزید تین لوگ ہلاک کیے گئے ہیں۔اسرائیل باقاعدگی سے حماس کی اتحادی لبنانی حزب اللہ کو سرحد پار سے نشانہ بناتا رہتا ہے۔ لیکن یہ پہلا واقعہ ہے کہ لبنان میں موجود حماس کے مرکزی رہنما کو دارالحکومت بیروت کے مضافات میں ڈرون حملے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔اس واقعے کے بعد حزب اللہ نے دھمکی دی ہے کہ العاروری کا قتل بغیر سزا کے نہیں جانے دیا جائے گا، کہ اسرائیل نے یہ حملہ لبنان کے اندر کیا ہے، یہ ایک سنگین حملہ ہے۔'لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی حماس رہنما کی اس طرح کی گئی ہلاکت کی مذمت کی ہے اور کہا ہے یہ لبنان کو اسرائیل حماس جنگ گھسیٹنے کی کوشش ہے۔'اس تناظر میں فرانس کے صدر نے اسرائیلی جنگی کابینہ کے رکن سے فون پر بات کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر اسرائیل اور حماس کے درمیان ' پائیدار سیز فائر ' کا مطالبہ کیا۔ میکرون نے غزہ میں فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں میں مسلسل اضافے پر بھی اپنی تشویش ظاہر کی۔