اڈیالہ جیل میں قیدی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کی سنگین واردات رونما ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واردات کا مقدمہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست پر راولپنڈی تھانہ صدر بیرونی میں چکی میں بند 4 حوالاتیوں کے خلاف درج کر کے انہیں حراست میں لے لیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول قیدی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مقتول سبیل کو ملزمان وقاص، آصف، نقاش اور بلال نے ہاتھ پاؤں باندھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر گلے میں کپڑے کا پھندا ڈال کر قتل کردیا۔ حوالاتی ملزم وقاص نے مقتول سبیل کے گلے اور چھاتی پر پاؤں رکھ کر دبایا تھا، مقتول کو 31دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی شب سانس اکھڑنے پر دوا بھی دی گئی تھی متن مقدمہ کے مطابق یکم جنوری کی صبح سیل 2 میں مقتول حوالاتی بے ہوش پڑا تھا، جیل اسپتال منتقل کرنے پر اس کی موت کی تصدیق ہوئی۔مقتول کے گلے پر نشانات تھے جن کی وجہ سے موت کا طبعی ہونا مشکوک ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مطابق مقدمہ قتل اور زیادتی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔