منظور پشتین کی پانچ ہزار روپے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور

Jan 03, 2024

 اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سینئر سول جج شبیر بھٹی کی عدالت نے تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں منظور پشتین کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے وکلا عطا اللہ کنڈی اور مصدق عزیز خٹک عدالت پیش ہوئے، دوران سماعت پولیس کی جانب سے کیس کا ریکارڈ عدالت جمع کروایا گیا،فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے پانچ ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور پشتیں کی ضمانت منظور کرنے کا حکم سنادیا۔

مزیدخبریں