2024 پولیو کے خاتمے کا سال ہو گا ،طاہر اشرفی

Jan 03, 2024

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نمائندہ  خصوصی  وزر اعظم  برائے بین المذاہب ہم آہنگی ،اسلامی ممالک ومشرق وسطی و چیئرمین پاکستان علماء ونسل حافظ محمد طار محمود اشرفی نے کہا کہ 2024ء  ان شاء  اللہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کا سال ہو گا ، علماء اسلام کا متفقہ موقف ہے کہ پولیو کے قطرے حلال ہیں اور ان سے کوئی جان معذور نہیں ہوتی ، معذوری قتل سے بڑا جرم ہے۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم اہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے آج اسلام آباد میں قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر کور ارڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ بھی ہمراہ تھے ۔ دورے کے دوران کنٹرول روم سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور حافظ طاہر اشرفی کو پولیو خاتمے کے حوالے سے ایمرجنسی پروگرام سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ۔اس موقع پر طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کی ریاست کے تمام ادارے، علماء و مشائخ پولیو کے خاتمے کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں ۔بحیثیت پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نیپاکستان سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کیلئے اپنا بھرپور تعاون فراہم کرنے کا عزم اظہار کیا۔

مزیدخبریں