ن لیگ‘ جے یو آئی الیکشن سے فرار چاہتی ہیں: فیصل کنڈی

ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ جے یو آئی اور ن لیگ الیکشن سے فرار چاہتی ہیں۔ پی پی پورے صوبے میں کلین سویپ کرے گی۔ صوبے میں حالات خراب ہیں تو جے یو آئی کا گورنر کس لئے بیٹھا ہے۔ پچھلی نگران کابینہ بھی جے یو آئی کی تھی۔ پی ٹی آئی میں زیادہ تر ہمارے لوگ گئے تھے اب واپس آ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی سے لیڈرشپ کی سطح پر کوئی رابطہ نہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت کا مستقبل عدالتی فیصلوں پر ہے۔ مولانا فضل الرحمن کا دورہ افغانستان اچھی بات ہے۔ آصف زرداری بھی افغانستان کا خیرسگالی دورہ کر چکے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن خیر سے جائیں اور خیر سے آئیں اور واپس آ کر مولانا فضل الرحمن اپنی انتخابی مہم شروع کریں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...