عام انتخابات 2024 کیلئے پارٹی منشور کی تیاری آخری مرحلے میں ہے، عرفان صدیقی

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی منشور کمیٹی کے چیئرمن سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2024 کے لئے پارٹی منشور کی تیاری آخری مرحلے میں ہے اور امکانی طور پر اگلے ہفتے کے آغاز میں پارٹی قیادت سے منظوری کے بعد اسے چھاپنے کا عمل شروع ہو جائے گا اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ منشور کے اہم نکات کا باضابطہ اعلان اور افتتاحی تقریب قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی سربراہی میں ہوگی جس میں صدر مسلم لیگ (ن) محمد شہباز شریف اور دیگر پارٹی راہنما شریک ہوں گے پارٹی کی طرف سے بنائے گئے 'ویب-پورٹل' کو زبردست عوامی پزیرائی ملی ہے اور ہمیں مسلسل  ملک کے اندر اور بیرون پاکستان سے بڑی ٹھوس تجاویز مل رہی ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ صرف مسلم لیگ (ن) منشور کے حوالے سے بڑی محنت کے ساتھ سنجیدہ مشق کر رہی ہے مختلف شعبوں کے بارے میں بنائی گئی 44 ذیلی کمیٹیوں نے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین سے مل کر قابل عمل تجاویز مرتب کی ہیں جن کا حتمی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...