جموں و کشمیر میں قابض فوج کی   کارروائیوں  کے خلاف  اسلام آباد میں آج احتجاجی مظاہرہ ہوگا

Jan 03, 2024

اسلام آباد(اے پی پی)بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں قابض فوج کی مسلسل ظالمانہ کارروائیوں  کے خلاف بدھ کو اسلام آباد میں  بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں حریت قائدین      اور دیگر جماعتوں کے قائدین   اور کارکن بھی شرکت کریں گے۔احتجاج  کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر نے دی ہے۔مظاہرے کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی بڑھتی  ظالمانہ کارروائیوں اور خاص کر راجوری میں دوران حراست حالیہ ہلاکتوں ، انسانیت سوزمظالم اور جموں کشمیر مسلم لیگ اور تحریک حریت جموں و کشمیر پر پابندی کے خلاف بدھ  کو ساڑھے11 بجے انڈین ا یمبسی کے سامنے احتجاج کیا جائے گا جس کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیرو پاکستان کے کنوینئرمحمود احمد ساغر اورپاکستان  و آزاد  کشمیر کی مختلف جماعتوں کے قائدین اور کارکن بھی شریک ہوں گے۔

مزیدخبریں