پچھلے ماہ برآمدات میں 22 فیصد اضافہ ہوا، ہدف 8 ارب ڈالر ماہانہ: وزیر تجارت

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ بہت جلد برآمدات کو ماہانہ 3 ارب ڈالرز تک بڑھائیں گے۔  اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ملکی  برآمدات کو ماہانہ 8 ارب ڈالرز تک پہنچانا اگلا ہدف ہے۔ نئی صنعتی پالیسی سے برآمدات کے اہداف حاصل کریں گے۔  نگران وفاقی وزیر تجارت نے مزید کہا کہ صعنتی پالیسی ایس آئی ایف سی فریم ورک کے تحت بنا رہے ہیں۔ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا  دسمبر 2023 میں برآمدات 2 ارب 80 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کر گئیں۔ دسمبر 2022ء کے مقابلے میں 22 فیصد اضافہ ہوا۔ گوہر اعجاز نے بتایا دسمبر 2023ء میں تجارتی خسارے میں 40 فیصد کمی ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن