لاہور(نوائے وقت رپورٹ ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق اور پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ کی ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات مقامی ہوٹل میں ہوئی جس میں سیاسی صورتحال اورانتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ دونوں رہنماؤں نے سیاسی درجہ حرارت کو نارمل رکھنے پر اتفاق کیا جبکہ سیاسی استحکام اور رواداری قائم رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اپنی قیادت کے پیغام بھی ایک دوسرے کو پہنچائے۔