آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں ہلکی بارش کا امکان

 پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے ملک کے بعض حصوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے، تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کئی علاقوں میں طویل خشک سردی کا راج رہے گا۔تفصیلا ت کے مطابق پی ایم ڈی کے ڈائریکٹر فورکاسٹنگ عرفان ورک نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایا، ’اس ہفتے کے دوران خشک اور سرد موسم برقرار رہے گا اور آنے والے دنوں میں بھاری بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے چند علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔تاہم، پی ایم ڈی کے مطابق، ملک کے کچھ حصوں میں سردی کی لہر کی لپیٹ میں آنے کی توقع ہے کیونکہ جنوبی علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن