گدو پاورپلانٹ پر فنی خرابی دور کردی گئی

شدیددھند کی وجہ سے گدو پاور پلانٹ پرآنے والی فنی خرابی دورکردی گئی، این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ گدو سوئچ یارڈ میں سرکٹ بریکر کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ این ٹی ڈی سی کے مطابق 500 کیوی گدوسوئچ یارڈ کے متاثرہ سرکٹ بریکرکی تبدیلی کاکام مکمل کرلیا گیا،تبدیلی کا کام مکمل کرنے کیلئے اضافی عملہ تعینات کیا۔این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ گدو مظفرگڑھ ٹرانسمیشن لائن کو بھی انرجائزکردیا گیا ہے،دھند کی وجہ سے500 کے وی،220 کے وی لائنزٹرپ ہوئیں،سوئچ یارڈ کیسرکٹ بریکر کا ایک پول بھی متاثر ہوا، متاثرہ پول کو سوئچ یارڈ سے الگ کر دیا تھا،خرابی کے دوران سوئچ یارڈ کے2 سرکٹ بریکرزفعال رہے۔

ای پیپر دی نیشن