وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کی جنگ تنہا نہیں لڑسکتا، دنیا کوہمارا ساتھ دینا ہوگا۔

Jul 03, 2010 | 21:13

سفیر یاؤ جنگ
ریڈیوپاکستان پرقوم سے اپنے ماہانہ خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ داتا دربارمیں دہشتگردی کی کارروائی انتہائی قابل مذمت ہے۔ تاہم اس حوالے سے تحقیقات کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ہمارے کامیاب اقدامات کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم  نے کہا کہ ہم نے امریکا پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف مزید جنگ جاری نہیں رکھ سکتا، دنیا اس جنگ میں کامیابی کے لئے پاکستان سے مزید تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں چھھ سوتریسٹھ ارب روپے عوامی ترقیاتی پروگرام کیلئے رکھے گئے ہیں جبکہ ایوان صدراور وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات منجمد کردیے گئے ہیں ۔ وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک میں اشیائے خورد ونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عدلیہ کے بروقت فیصلے نہ کرنے کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے باہر رہ جانے والے سیاستدان ملک کو پیچھے لے جانا چاہتے ہیں،ملک میں جمہوریت نہ رہی تو پارلیمنٹ،عدلیہ اورمیڈیا کی بقا ء خطرے میں پڑ جائے گی۔
مزیدخبریں