خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں فورسز کے قافلے پرریموٹ کنٹرول بم حملے میں دو اہلکارجاں بحق اورتین زخمی ہوگئے

Jul 03, 2010 | 21:37

سفیر یاؤ جنگ
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ تحصیل باڑہ کے علاقے گرگرے میں اس وقت پیش آیا جب سکیورٹی فورسز کا قافلہ وہاں سے گذررہا تھا ۔ نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے سڑک کنارے پہلے سے نصب شدہ بم اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکارشہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طورپرسی ایم ایچ پشاورمنتقل کردیا گیا ۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ۔ دوسری جانب باڑہ قدیم اورنالہ خڑ کے علاقوں سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں جن فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ۔
مزیدخبریں