دريائے سندھ ميں پانی کے بہاؤ ميں کمی کے باعث تربيلا ڈيم ميں پانی کی آمد بائیس ہزارکيوسک کم ہوگئی ہے۔

Jul 03, 2010 | 22:09

سفیر یاؤ جنگ
ارسا کے مطابق تربيلا ڈيم ميں پانی کی آمد ميں کمی کے باعث ڈيم سے پانی کا اخراج بتیس ہزارکيوسک کم کرديا گيا ہے۔ تربيلا ڈيم ميں پانی کی سطح ڈيڈ ليول سے اکسٹھ فٹ اور منگلا ڈيم ميں ایک سو انتیس فٹ بلند ہے۔ تربيلا ڈیم میں پانی کی سطح چودہ سوانتالیس فٹ،ڈيم ميں پانی کی آمد دو لاکھ سات ہزارچھ سوکيوسک جبکہ اخراج ايک لاکھ چوہترہزارتین سو کيوسک ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح گیارہ سو انسٹھ فٹ ، ڈیم میں پانی کی آمد باون ہزارپانچ سوتراسی کيوسک جبکہ اخراج بتیس ہزارکیوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد دو لاکھ انچاس ہزارنو سو پچیس کیوسک جبکہ اخراج دو لاکھ چونتیس ہزارچھتیس کیوسک ہے۔ تونسہ بيراج ميں پانی کی آمد دو لاکھ اکیس ہزار تین سوتینتالیس کیوسک جبکہ اخراج ايک لاکھ چورانوے ہزارپانچ سو ساٹھ کیوسک ہے۔ کالاباغ کے مقام پر پانی کی آمد دولاکھ پچیس ہزارپانچ سوپینسٹھ کیوسک جبکہ اخراج دو لاکھ سترہ ہزارپانچ سوپینسٹھ  کیوسک ہے۔ دريائے چناب ميں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد ترپن ہزاردو سو نوے کيوسک جبکہ اخراج سترہ ہزارنو سوبیالیس کيوسک ريکارڈ کيا گيا۔
مزیدخبریں