بجلی کا شارٹ فال دو ہزارچھ سو میگا واٹ سے بڑھ گیا جس سے مختلف شہروں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔

Jul 03, 2010 | 22:10

سفیر یاؤ جنگ
وزارت پانی وبجلی کے ترجمان کے مطابق اس وقت بجلی کی کل پیداوار تیرہ ہزار چارسوچھتیس میگاواٹ جبکہ طلب سولہ ہزارسڑسٹھ میگاواٹ ہے ۔کے ای ایس سی کو چھ سوتیس میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ پن بجلی کے منصوبوں سے پانچ ہزار پانچ سو اکتیس میگاواٹ ، تھرمل ذرائع سے دوہزار ایک سوباون میگا واٹ اور آئی پی پیزسے پانچ ہزارسات سو انیس میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ رینٹل پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار صرف چونتیس میگاواٹ ہے۔ دو ہزار چھ سو میگاواٹ سے زائد کے شارٹ فال کی وجہ سے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے ۔ اس وقت شہروں میں چھ سے آٹھ جبکہ دیہات میں آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔  
مزیدخبریں