کانگو میں آئل ٹینکر پھٹنے سے دو سو افراد ہلاک اورسو سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔  

ریاستی گورنر مارسیلین کلسامو نے میڈیا کو بتایا کہ بعض افراد ایک آئل ٹینکر سے تیل چرانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے قریبی عمارتوں  سینکڑوں افراد جھلس گئے جو اس وقت ورلڈ کپ فٹبال میچ دیکھنے میں مصروف تھے ۔ حکام نے اب تک دو سو ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے جبکہ ایک سو سے زائد زخمیوں کو طبی مراکز پہنچایا گیا ہے۔  آئل ٹینکر پھٹنے سے پورے گاؤں میں آگ پھیل گئی جس سے کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ای پیپر دی نیشن