ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈچ نے نمبر تین سیڈ سربیا کے نوواک ڈئیوکووچ کو اپ سیٹ شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ برڈچ نے ڈئیوکووچ کے خلاف چھ تین، سات چھ اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی۔ اس سے قبل کوارٹر فائنل مرحلے میں بھی برڈچ نے دفاعی چیمپئن اور ٹاپ سیڈ روجرفیڈرر کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔
دوسری جانب خواتین ایونٹ کا فائنل آج دفاعی چیمپئن سیرینا ویلیمز اور روس کی ویرا زوناریوا کے درمیان کھیلا جائے گا۔