مدرسہ ہدایت القرآن ممتاز آباد ملتان میں جے یو پی کےزیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت مفتی ہدایت اللہ پسروری نے کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے داتا دربار میں بم دھماکوں پرشدید غم وغصے کا اظہار کیا اورحکومت سے دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اولیا اللہ کے درباروں اور مساجد پرحملے کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے۔ان حملوں کے پیچھے خفیہ ہاتھوں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔ دہشگردوں اورتخریب کاروں کو بےنقاب کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔