پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پیرامیڈیکس اور نرسنگ سٹاف نے بھی ینگ ڈاکٹرزکے موقف کی حمایت کرتے ہوئے ہڑتال کردی

پیرا میڈیکس اورنرسنگ سٹاف کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرزکے مطالبات فوری طور پر پورے کئے جائیں ۔ اس قبل ینگ ڈاکٹرز نے لاہور سمیت پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنے سے انکارکردیا تھا اور پنجاب حکومت کی جانب سے اۡٓرمی میڈیکل کور کے ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ پیبلک سروس کمیشن کے تحت ساڑھے چار سو نئے ڈاکٹرزکو بھرتے کیا گیا ہے تاہم پھربھی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی نمایاں کمی ہے۔ دوسری طرف ینگ ڈاکٹرز کے صدر حامد بٹ نے حکومت کو پیش کش کی ہے کے اگر حکومت اُن کے گرفتار ساتھیوں کو رہا اور مقدمات کو ختم کردے تو ینگ ڈاکٹرز سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسیوں میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن