ملک میں شارٹ فال میں ایک مرتبہ پھرپانچ ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا، شہروں میں چودہ سے سولہ گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے۔

انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار بارہ ہزار پانچ سو نوے میگاواٹ ،طلب اٹھارہ ہزار پانچ سو سات میگاواٹ اور شارٹ فال پانچ ہزار دو سو ستتر میگاواٹ ہو گیا ہے۔ پن بجلی کی پیداوار چار ہزار پانچ سو ستائیس میگاواٹ ،تھرمل سے ایک ہزار چھ سو نواسی میگاواٹ جبکہ آئی پی پیپیز سے چھ ہزار تین سو چوہتر میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ بجلی کے شارٹ فال میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی بندش کا دورانیئہ بھی بڑھا دیا گیا ہے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیئہ اٹھارہ گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔ شہروں میں ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ چھوٹےٍشہروں اور دیہی علاقوں میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...