انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت سات ڈالرکم ہو کر پندرہ سو اکانوے ڈالر ہوگئی۔ عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اس کمی کی وجہ سےپاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت تین سو روپے کم ہو کر چھپن ہزار نو سو روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت دو سو ستاون روپے کمی کے بعد اڑتالیس ہزارسات سو اکہترروپے ہوگئی ہے۔ گولڈ تاجروں کے مطابق عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کی وجہ بنا ہے، دوسری جانب یورو زون کے معاشی بحران کی شدت میں کمی کے بعد سے سرمایہ کار گولڈ سے زیادہ کرنسی اور اسٹاک میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں۔