جکارتہ (نوائے وقت رپورٹ) انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں زلزلہ سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 تھی جزیرے سماٹرا میں زلزلے سے 5 افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے۔ مسجد کی چھت گرنے سے 6 بچے جاںبحق جب کہ متعدد ملبے تلے دب گئے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ہیں۔ زلزلہ میں 50 زخمی ہو گئے۔ہسپتال پہنچا دیا گیا۔