لاہور (ثناءنیوز) صوبہ خیبر پی کے کے سینئر صوبائی وزیر سراج الحق نے کہا ہے کہ کے پی کے میں ہم پی ٹی آئی کے حکومتی اتحادی ضرورہیںمگر صوبہ میں ہونیوالے ضمنی انتخاب میں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار لانے سے متعلق ابھی کوئی بات نہیں ہوئی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ٹیلیفونک بات چیت کے دوران کیا۔ سراج الحق نے کہا ڈرون حملے پورے خیبر پی کے میں نہیں بلکہ صرف قبائلی علاقوں میں ہوتے ہیں جنہیں روکنے کیلئے وفاقی حکومت کو مضبوط سٹینڈ لینا ہوگا نام نہاد امریکی جنگ سے باہر نکلنا ہوگا اور امریکہ پر واضح کرنا ہوگا کہ ڈرون حملوں کو پاکستان پر حملہ تصور کیا جائیگا۔
ڈرون حملے روکنے کےلئے وفاقی حکومت کو مضبوط سٹینڈ لینا ہو گا: سراج الحق
Jul 03, 2013