لاہور (کلچرل رپورٹر) جوش انٹرٹینمنٹ کے سی ای او محمد نبیل جعفری نے کہا ہے کہ ہمارا ادارہ مقامی ہوٹل میں فیشن شو کروا رہا ہے جس میں انگلینڈ کی فنکارہ رانی تاج بھی پرفارم کریں گی۔ ہم ستمبر میں ایک شو کرائیں گے جس میں معروف عالمی گلوکار بٹ بل پرفارم کریں گے۔ یہ باتیں انہوں نے لاہور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس میں بتائیں۔