لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اب بھی ٹیم میں شامل بہت سے کھلاڑیوں سے فٹ ہوں، 2015ءکے عالمی کپ تک پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں۔ فٹ نہ رہا تو خود کرکٹ کھیلنا چھوڑ دوں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی جیت میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں تاہم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں کھیلنا چاہتا ہوں۔ پروفیشنل جیلسی اب بھی محسوس کرتا ہوں اور کئی کھلاڑیوں سے اچھی کارکردگی دکھا سکتا ہوں۔ ویسٹ انڈیز کےخلاف کامیابی کےلئے فیلڈنگ کا معیار بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ بھارتی ٹیم جیسا مثبت اور جارحانہ کھیلنا ہوگا۔ محمد عامر اور سلمان بٹ کی طرح محمد آصف کو بھی میچ فکسنگ کا اعتراف کر لینا چاہئے۔