لندن (نوائے وقت نیوز) پپیتا بہت سے صحت مند اجزا سے بھرپور پھل ہے‘ خاص طور پر یہ جلد کی دیکھ بھال اور حفاظت کیلئے بہتری ہے‘ اس کا استعمال آپ کی جلد کو صحت مند‘ چمکدار اور نرم و ملائم بناتا ہے۔ پپیتا وٹامن اے اور پاپین کا ایک اچھا ذریعہ ہے‘پپیتا کھانے اور جلد پر لگانے سے جلد کی رنگت نکھرتی ہے۔ یہ جسم کو ”ڈی ہائیڈریشن“ کے خطرے سے بچاتا ہے۔