لوڈشیڈنگ جوں کی توںہے، 2 سوارب کس کودیئے گئے: ناصر رمضان گجر

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ق) لاہور کے نائب صدر ناصر رمضان گجر نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ جوں کی توں ہے، 2 سو ارب حکومت نے کن کو ادا کئے؟ پہلے بجٹ میں 15 قسم کے ٹیکس لگا کر عوام کا بھرکس نکال دیا گیا۔ انہوں نے کہا عوام کا مسئلہ سوئس مقدمات کی بحالی، دھاندلی کے خلاف تحریک یا آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی نہیں بلکہ مہنگائی، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ، ڈکیتیوں میں اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف چودھری پرویز الٰہی کی مخالفت میں پنجاب حکومت نے 5 مرلہ گھروں پر ٹیکس کی چھوٹ ختم کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت 5 مرلہ کے گھروں پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...