چیئرمین ایف بی آر بننے پر تاجروں صنعتکاروں کی طارق باجوہ کو مبارکباد

Jul 03, 2013

لاہور (کامرس رپورٹر) پیاف کے چیئرمین ملک طاہر جاوید،آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی، انجمن تاجران آٹوپارٹس ماکیٹ کے صدر وقار اے میاں، قومی تاجر اتحاد کے چیئرمین راجہ حامد ریاض، انجمن تاجران منٹگمری روڈ کے جنرل سیکرٹری وقار علی اور لوہا مارکیٹ کے تاجر فاروق عاقل نے چیئرمین ایف بی آر بننے پر طارق باجوہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ریونیو اکٹھا کرنے میں سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا راستہ اختیار کریں۔ حقیقت پسندانہ اہداف پورے کرنے کے لیے پہلے سے رجسٹرڈ افراد اور ادروں کو نچوڑنے کی بجائے بزنس کمیونٹی کے ساتھ سود مند مشاورت کے ذریعے ٹیکس نیٹ میں وسعت پیدا کی جائے۔ 

مزیدخبریں