یوفون گالف کڈز کلینک کے ذریعے مستقبل کے گالفرز کی حوصلہ افزائی کر ے گا

کراچی (پ ر) اتصالات گروپ کی کمپنی یوفون ملک بھر کے بچوں کے لئے گالف کلینک کا اجراءکررہی ہے۔ اس اقدام کے تحت ٹیلی کام کمپنی بچوں کو ملک کے صف اول کے گالفرز سے تربیت حاصل کرنے کا منفرد موقع فراہم کرے گی۔ گالف کڈز کلینک کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عامر پاشا، ہیڈ آف پی آر اینڈ سی ایس آر، یوفون نے کہا ”یوفون بہت سالوں سے گالفرز کی معاونت کررہا ہے۔ ہمارے سپانسر کھلاڑیوں میں ملک کے 4 صف اول کے کھلاڑی شامل ہیں۔ یوفون گالف کڈز کلینک میں شرکت کرنے والے دو کوچز اظہر شاہ بخاری اور محمد نذیر ہیں۔ شبیر اقبال اور مطلوب احمد طویل عرصے تک پاکستان نمبر 1 اور پاکستان نمبر 2 کی پوزیشنز پر فائز رہے۔ یوفون گالف کڈز کلینک کے اجراءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان نمبر 2 مطلوب احمد نے کہا ”کھیلوں اور تفریح کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کارپوریٹ سپورٹ بہت ضروری ہے“۔ 

ای پیپر دی نیشن