اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف کے فارم ہاو¿س کی سیکیورٹی پر مامور وفاقی پولیس کے اہلکاروں کی نفری کم کر دی گئی۔سابق صدر کی سیکیورٹی کے لئے پولیس کی چار چک پوسٹیں بھی قائم کی گئی تھیں جنہیں پولیس نے ختم کر دیا ہے جبکہ فارم ہاو¿س کے گرد سیکیورٹی حصار کو بھی کم کر دیا گیا ہے۔باخبر ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس کے اعلی حکام کی ایماءپر سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے فارم ہاو¿س (سب جیل)کی سکیورٹی کم کی گئی ہے۔