اسلام آباد (ثناءنیوز) قومی اسمبلی مےں اپوزےشن لےڈر سےد خورشےد شاہ نے کہا ہے کہ ہماری حکومت پر تنقےد کرنے والوں نے اب تک کےا کر لےا ہے اس حکومت کی کارکردگی کی رفتار سے اےسا لگ رہا ہے کہ ےہ آئندہ بھی کچھ نہےں کر سکے گی خالی بلند بانگ دعو¶ں پر ہی ٹرخائے گی اےک نجی ٹی وی انٹروےو مےں خورشےد شاہ نے کہا کہ سندھ مےں گورنر راج لگ ہی نہےں سکتا ۔ اگر اےسا ہو گا تو ےہ بغاوت کے زمرے مےں آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کے ساتھ تعاون کرنا وفاق کی آئےنی ذمہ داری ہے اگر سندھ مےں امن و امان کے قےام کے لےے وفاق کی مدد طلب کی جائے گی تو وفاق کو مدد دےنا پڑے گی ۔ خورشےد شاہ نے کہا کہ پاکستان پےپلز پارٹی کو جب بھی شکست ےا فتح ہوئی ہے تو اےک ہی جےسی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پےپلز پارٹی کے دور مےں آٹھ گھنٹے لوڈ شےڈنگ تھی مگر آج بارہ گھنٹے ہو رہی ہے ہمارے دور مےں کچھ لوگوں نے بجلی کے بحران پر خوب سےاست چمکائی شہباز شرےف نے مےنار پاکستان مےں احتجاجی کےمپ لگائے مگر آج کےوں نہےں لگا رہے ۔ پےپلز پارٹی کا دور اتنا برا نہےں تھا جتنا ظاہر کےا جا رہا ہے، ہم نے ہر سال ملازمےن کی تنخواہےں نہےں بڑھائےں ملازمےن کو مستقل کےا نکالے گئے ملازمےن کو بحال کےا صدر آصف علی زرداری عہدہ صدارت کے بعد پارٹی لےڈر رہےں گے پہلے بھی انہوں نے مقدمات کا سامنا کےا آئندہ بھی کرےں گے سوئس کےس پر سترہ کروڑ روپے خرچ کئے گئے مگر کچھ ثابت نہ ہوا اگر تحرےک انصاف اور اےم کےو اےم مل کر اپوزےشن لانا چاہتے ہےں تو ضرور لائےں ےہ ان کا حق ہے۔