لندن (این این آئی)برطانوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ نذیر نے رحمان ملک کو بھی عمران فاروق قتل کیس میں شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا انہوں نے بہت سی معلومات چھپائیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لارڈ نذیر احمد نے کہاڈاکٹر عمران فاروق کے قاتلوں کو فری ہینڈ نہیں ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کیس کے دو ملزم پاکستانی حکومت کی تحویل میں ہیں۔ رحمان ملک نے ان سے متعلق معلومات تک رسائی نہیں دی بلکہ تمام فلائٹ ریکارڈ ہی غائب کرا دیا تھا۔