وزیراعظم نوازشریف کل پانچ روزہ دورہ پر چین جائیں گے

اسلا م آباد (آن لائن) وزیراعظم نواز شریف کل جمعرات کو پانچ روزہ سرکاری دورے پر چین جائیں گے۔ جہاں وہ چینی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، توانائی بحران سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کرینگے۔ ترجمان دفتر خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے ایک بیان میں کہا پاک چین دوستی کو ہمالیہ سے بلند، بحیرہءعرب سے گہرا، فولاد سے مضبوط اور شہد سے میٹھا سمجھا جاتا ہے۔ چین اور پاکستان کی مثالی دوستی 6 دہائیوں سے زائد عرصہ پر محیط ہے۔ پاکستان چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا پہلا ملک ہے۔ دونوں ممالک نے ہر گرم سرد میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے یہ دیرینہ تعلقات ہر موسم میں مضبوط اور سازگار رہے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ چین ہر مشکل وقت میں کھڑا رہا ہے اور ہم نے بھی چین کا ان کے تمام مسئلوں پر ساتھ دیا ہے۔ یہ دوستی وسیع البنیاد ہے۔

ای پیپر دی نیشن