باتوں پر یقین نہیں رکھتے، عملی اقدامات کرینگے: وزیراعلیٰ بلوچستان

Jul 03, 2013

کوئٹہ(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت اپنے فرائض سے غافل نہیں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام اور تدارک کےلئے مو¿ثر لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہزارہ ٹاو¿ن خود کش حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ورثاءسے تعزیت کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے ہزارہ ٹاو¿ن خود کش حملے کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے مذمت کی اور انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا خود کش حملے کو صرف ہزارہ قوم پر نہیں بلکہ بلوچستان پر حملہ تصور کرتے ہیں جس میں نہتے اور بے گناہ معصوم انسانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے خود کش حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن مالی معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا یہ غم ہم سب کا مشترکہ غم ہے۔ ہزارہ ٹاﺅن جا کر لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا ہزارہ ٹا¶ن سانحہ انتہائی دل سوز، افسوسناک اور قابل مذمت ہے ہم محض باتوں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ عملی اقدامات کر ینگے، وزیر اعلیٰ نے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے غریب افراد کے خاندانوں کی کفالت کا اعلان کیا اور کہا زخمیوں کو علاج معالجے کی تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جائیگا۔ اے پی اے کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا ہزارہ برادری کو تنہا نہیں چھوڑا جائیگا، تمام سیاسی قوتوں کو ملکر موجودہ حالات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں