خورشید شاہ کا ارکان پارلیمنٹ، گورنروں، وزرائے اعلیٰ کو آموں کا تحفہ، خواتین ارکان کو سکھر کا اچار بھیجا

اسلام آباد (انعام اللہ خٹک/ دی نیشن رپورٹ) کیا سکھر کے آم ملتان کے چونسہ آموں سے زیادہ میٹھے ہیں، یہ عام سا سوال ان لوگوں کے ذہنوں میں آیا جنہوں نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے بھیجے گئے آموں کا لطف اٹھایا۔ خورشید شاہ نے ارکان اسمبلی و سینٹ، دوستوں، اسلام آباد میں مقیم صحافیوں، چاروں صوبوں کے گورنروں، وزرائے اعلیٰ اور متعدد سیاستدانوں کو سندھڑی آموں کا تحفہ بھیجا۔ مولانا فضل الرحمن اور وزیر داخلہ چودھری نثار کو زیادہ حصہ ملا۔ خواتین ارکان کو سکھر کے اچار کا تحفہ دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن