میانمار میں پھر فسادات، بودھ انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے گھر، دکانیں جلا دیں

ینگون (این این آئی) میانمار میں ایک بار پھر کشیدگی پھیل گئی۔ مسلح افراد نے مکانات اور دکانیں نذر آتش کر دیں جبکہ ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ شمال مغربی شہر میں انتہا پسند بودھ مسلمانوں کے علاقے میں جمع ہو گئے اور کئی مکانات اور دکانیں نذر آتش کیں۔ کئی گاڑیوں میں توڑپھوڑ کی جبکہ ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچایا۔ واقعے کے بعد مسلمان خوف کے عالم میں گھروں میں روپوش ہو گئے۔ تازہ حملے اس وقت شروع ہوئے جب ایک بودھ ٹیکسی ڈرائیور نے شکایت کی کہ ایک مسلمان نے بدھسٹ خاتون کے ساتھ بد تمیزی کی ہے۔ اس کے بعد مسلمانوں کی املاک پر حملے کئے گئے اور بعد میں مسلمانوں پر تشدد کیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس نے حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش نہیں کی تقریبا پانچ سو سے زائد بدھوں نے حملہ کیا جن کے ہاتھوں میں تلواریں تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...