اسلام آباد (این این آئی) راولپنڈی اسلام آباد میں خود کش اور بم حملوں کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے وارننگ دی ہے اسلام آباد میں ایک درجن کے قریب دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع ہے جن کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ تخریب کار جڑواں شہروں میں دہشت گردی کی کارروائی کرسکتے ہیں۔ حساس اداروں نے دہشت گردی کے خدشے اور تخریب کاروں کے شہر میں داخلے سے متعلق رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوادی۔دوسری جانب پنجاب میں بھی دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر وارننگ جاری کی گئی ایئرپورٹس، ریلوے سٹیشنز پر تخریبی کارروائی کی جاسکتی ہے، ملک دشمن عناصر حساس اداروں کے دفاتر اور بڑے گرڈ سٹیشنز کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کو مراسلہ جاری کردیا، وارننگ ملتے ہی پنجاب بھر میں اہم مقامات پر سیکیورٹی کا کڑہ پہرہ بٹھانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
دہشت گردی/ خطرہ