وزیراعظم کا رواں ہفتے قومی سلامتی سے متعلق اجلاس بلانے کا فیصلہ: ذرائع

اسلام آباد (آن لائن)   ذرائع کے مطابق تحفظ پاکستان بل 2014ء کی سینیٹ سے منظوری کے بعد ملک کو امن عامہ کے دشمنوں سے پاک کرنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو قانون شکنی عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حتمی فیصلہ کرنے کیلئے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے رواں ہفتے قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔  اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہوں اورصوبائی حکومتوں کے سربراہان کو باور کرائیں گے کہ  حکومت اور اپوزیشن کی تمام پارٹیاں اور عوام  یہ توقع رکھتے ہیں کہ کراچی میں امن عامہ کے دشمنوں کے خلاف جاری آپریشن سمیت ملک بھر سے قانون شکن عناصر کا مکمل خاتمہ کیاجائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...