وقار یونس نے سمر کیمپ میں شامل قومی کرکٹرز کی فٹنس رپورٹ کا جائزہ لے لیا

Jul 03, 2014

لاہور(چودھری اشرف/ سپورٹس رپورٹر) دورہ سری لنکا کے قومی سکواڈ کو فائنل کرنے کے لئے سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ اگلے دو روز میں مشاورت کا سلسلہ شروع کری گی۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے وقار یونس نے  سمر کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ کا جائزہ لے لیا ہے‘ اگلے دو روز میں سلیکشن کمیٹی کے ارکان کیساتھ مشاورت شروع کرینگے۔دورہ سری لنکا کی تیاری کے تربیتی کیمپ میں صرف ان کھلاڑیوں کو طلب کیا جائیگا  جو سنٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل ہیں۔ ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر پہلے ہی احمد شہزاد اور سعید اجمل کو کریبین لیگ میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔ دورہ سری لنکا کی تیاری کے لئے قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 18 سے 20 جولائی کے درمیان بلانے پر غور کیا جا رہا ہے۔  

مزیدخبریں