بنکوں سے ہر قسم کے لین دین پر ٹیکس عائد کرنیکا فیصلہ تشویشناک ہے: محمود غزنوی

Jul 03, 2015

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت کی طرف سے بینکوں سے ہر قسم کے لین دین پر ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے حکومت کی اپنی ہی ان کوششوں کو دھچکا لگے گا جو وہ دستاویزی معیشت کو فروغ دینے کے لیے اٹھارہی ہے۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر سید محمود غزنوی نے کہا کہ حکومت نے بینکوں سے لین دین، چیک جمع کرانے، ڈرافٹ پے آرڈر بنوانے، ٹی ٹی، رقوم کی منتقلی اور بینکوں سے رقوم نکلوانے سمیت صارفین کے لیے بینکنگ سیکٹر کی تمام سہولیات پر ٹیکس عائد کرکے تاجر برادری کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس عائد کرنے سے متوازی بینکاری یعنی ہنڈی و حوالہ اور نقد لین دین کو فروغ ملے گا جس سے ایک طرف امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تاجروں کو شدید خطرات لاق ہونگے اور دوسری طرف بینکنگ چینل کا استعمال ترک کرنے سے بینکنگ سیکٹر بھی تباہ ہوجائے گا۔ فائلر اور نائن فائلر کے درمیان فرق جانچنے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے پاس کوئی قابل اعتماد نظام نہیں ہے ۔

مزیدخبریں