لاہور(کامرس رپورٹر) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیرسابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے لیسکو کی جانب سے بجلی بلوں میں 17کی بجائے 51فیصد جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتی مقاصد کیلئے بجلی بلوں میں غیر ضروری مدوں میں اضافوں کو ختم کیا جائے عد الت عالیہ نے بھی نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی تھی کہ بجلی بلوں میں مختلف قسم کے غیر ضروری ٹیکسوںکو ختم کیا جائے ۔ صنعتی یونٹوں کو جو بجلی کے بل موصول ہوئے ہیں ان میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے بجلی بلوں میں مختلف ٹیکسوں اور اب گیس انفراسٹرکچر کی وصولی صنعتکاروں کے ساتھ زیادتی ہے ۔افتخاربشیر چوہدری نے کہا کہ مہنگی بجلی صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔
لیسکو کی جانب سے 17 کی بجائے 51 فیصد جی ایس ٹی وصولی پریشان کن ہے: افتخار بشیر
Jul 03, 2015