’’آنکھوں کو لبھانے والی‘‘ کہنے پر بھارتی خاتون بیوروکریٹ نے میگزین آئوٹ لک پر مقدمہ درج کرا دیا

Jul 03, 2015

نئی دہلی (بی بی سی) بھارتی بیوروکریٹ نے رسالے آؤٹ لْک پر ان کو ’آنکھوں کو لبھانے والی‘ (eye candy) سرکاری ملازم کہنے پر مقدمہ کر دیا۔ رسالے نے سرکاری ملازم سمیتا سابھرول کا ایک کارٹون بھی چھاپا ہے جس میں وہ ماڈلنگ کر رہی ہیں اور سیاستدان انکو ہوس بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔ سمیتا سابھرول تلنگانا ریاست کے وزیر اعلیٰ کے دفتر میں کام کرتی ہیں۔

مزیدخبریں