حتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم، ہائیکورٹ نے بریگیڈئر (ر) امتیاز کو بری کر دیا

Jul 03, 2015

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس سید محمد کاظم رضا شمسی اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے آئی بی کے سابق سربراہ بریگیڈئر (ر) امتیازکے خلاف احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں تمام الزامات سے بری کر دیا۔ بریگیڈئر امتیاز نے احتساب عدالت راولپنڈی کی جانب سے 31جولائی2001ء کو 8سال قید اور 70لاکھ روپے جرمانہ کی سنائی گئی سزا کو چیلنج کیا تھا۔ بریگیڈئر (ر) امتیاز پر الزام تھا کہ انہوں نے آئی بی کے سربراہ کی حیثیت سے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ذرائع آمدن سے زائد اثاثے بنائے۔ نیب نے بریگیڈئر (ر) امتیاز کے بیٹے ندیم امتیاز کے علاوہ عبدالغفار چوہان اور شمشاد علی کو بھی شریک ملزم نامزد کیا تھا۔

مزیدخبریں