پشاور (نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبر پی کے سردار مہتاب عباسی کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی خیبر پی کے کا اجلاس ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور کور کمانڈر جنرل ہدایت الرحمن نے شرکت کی۔ اجلاس میں خیبر پی کے اور فاٹا میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء کو فاٹا میں جاری آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں آئی ڈی پیز کی واپسی اور بحالی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ایپکس کمیٹی خیبر پی کے کا اجلاس امن و امان کی صورتحال کا جائزہ
Jul 03, 2015