چارسدہ میں فائرنگ سے اے این پی سوات میں مسلم لیگ (ن) کا رہنما جاں بحق

چارسدہ + سوات (آن لائن + نوائے وقت رپورٹ) چارسدہ کے علاقے میں اتمازئی میں عوامی نیشنل پارٹی کے دفتر پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے مقامی رہنما جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ سوات کے علاقے میں بری کوٹ میں سابق ناظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما کو فائرنگ کر کے قتل کر لیا گیا۔ جمعرات کے روز علی الصبح عوامی نیشنل پارٹی کے دفتر جو چارسدہ کے علاقے اتمازئی میں مقامی رہنما موجود تھے کہ اس دوران مقامی رہنما موجود تھے کہ اس دوران نامعلوم موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے اے این پی کا مقامی رہنما دوست محمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دفتر میں موجود ایک شخص زخمی ہو گیا جنہیں فوری طور پر چارسدہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دوست محمد کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ ادھر بری کوٹ میں سابق ناظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما عدالت خان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
کوئٹہ+ سوات+ بنوں (بیورو رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں) فرنٹئیر کور کے عملے نے لورالائی کے علاقے پرانا دکی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو خود کار ہتھیاروں گولہ بارود سمیت گرفتار کر لیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹیئر کور کے عملے نے حساس اداروں کی خفیہ اطلاع پر لورالائی کے علاقے پرانا دکی میں کالعدم تنظیم یو بی اے کیخلاف سرچ آپریشن کر کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا جبکہ راولپنڈی سے بھی 6 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو لاہور سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر پکڑا گیا ہے۔ سبی کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے کانوائے کے قریب ریموٹ کنڑول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا اور گاڑی کو نقصان پہنچا۔ اطلاعات کے مطابق سبی کے علاقے ناڑی گاج روڈ کے قریب سات مرلہ کے قریب سکیورٹی فورسز کیلئے واٹر ٹینکر کانوائے کی شکل میں پانی لیکر جا رہا تھا کہ سڑک کے کنارے نصب دھماکہ خیز مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں نائیک نیاز علی زخمی ہوگیا اور گاڑی کو نقصان پہنچا۔ ادھر پسنی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محکمہ فشریز کی سرکاری گاڑی کو نذر آتش کر دیا۔ محکمہ فشریز کے دفتر کے سامنے کھڑی سرکاری گاڑی کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی جس سے گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔ جھل مگسی کے علاقے سے لیویز کو مسخ شدہ نعش ملی تاہم اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ادھر ایف آر بنوں سے بھی گولیوں سے چھلنی 2 نعشیں برآمد کر لی گئی ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔ علاوہ ازیں سوات کی تحصیل کبل کے علاقے کوزہ بانڈئی میں کھیتوں میں پڑے دستی بم سے کھیلتے ہوئے دو بچے شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بنوں میں تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے میرزائیل چیک پوسٹ کے قریب نصب دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنا دیا گیا۔ پشاور سے بیورو رپورٹ کے مطابق سپیشل پولیس یونٹ پشاور نے گرلز پرائمری سکول اچینی بالا اور پولیس چوکی ریاض پر حملوں میں ملوث خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والے دہشت گرد کا تعلق باڑہ خیبر ایجنسی سے بتایا جاتا ہے جسے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ صباح نیوز کے مطابق پولیس نے مبینہ طور پر داعش سے متاثر 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...