نوازشریف جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماﺅں کو بھارتی مداخلت سے آگاہ کرینگے : ترجمان

Jul 03, 2015

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ آن لائن) وزیراعظم محمد نواز شریف سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے ملاقات کی۔ ملیحہ لودھی نے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت کے بارے میں اقوام متحدہ کو لکھے جانے والے مجوزہ خط کے مندرجات پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے انہیں ہدایت کی کہ اقوام متحدہ میں امن، سکیورٹی اور ترقی کے ایشوز پر پاکستان کی آواز کی شنوائی کو یقینی بنایا جائے۔ اقوام متحدہ اس سال اپنے قیام کی 70ویں سالگرہ منا رہی ہے۔ اس مناسبت سے رواں سال کے اجلاس کی اہمیت ہے۔ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرینگے جس میں ملک کی خارجہ پالیسی اور قومی ترجیحات پر روشنی ڈالیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ میں اہم کردار ادا کیا ہے، اسے اقوام متحدہ کی سرگرمیوں اور بحثوں میں سرگرمی سے حصہ جاری رکھنا چاہئے۔ پاکستان دنیا میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کے لئے سب سے زیادہ فوجی فراہم کر رہا ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے متعلق امور اور جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران مختلف کانفرنسوں کے انعقاد کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ساتھ ساتھ ایسی سرگرمیاں بھی ہونگی جن کا پاکستان سے بہت تعلق بنتا ہے۔ عالمی رہنما 2015ءکے بعد ترقیاتی ایجنڈا کی توثیق کرینگے۔ آن لائن کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن دستوں میں سب سے زیادہ حصہ پاکستان کا ہے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردار کو مزید موثر بنایا جائے۔ امن، سکیورٹی اور ترقی کیلئے پاکستان کی آواز اقوام متحدہ میں بلند کی جائے۔ ترجمان وزیر اعظم ہا¶س مصدق ملک کے مطابق اس ملاقات میں سکیورٹی، امن، اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردار، ایم کیو ایم سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ، رواں سال ستمبر میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم کی شرکت سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی سمیت دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی اس وقت موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت کے بارے میں اقوام متحدہ کو لکھے جانے والے خط کے مندرجات پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردار پر بھی روشنی ڈالی، ملاقات میں ستمبر میں وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دورے کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران اٹھائے جانے مسائل پر غور کیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ملیحہ لودھی کو ہدایت کی کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردار کو مزید موثر بنایا جائے، امن اور سلامتی، سکیورٹی اور ترقی کے امور پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی آواز موثر سنائی دینی چاہئے۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف رواں سال ستمبر میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے جس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی، ترجیحات سمیت دیگر امور پر روشنی ڈالیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف مختلف دوست ممالک سمیت عالمی سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور پاکستان میں بھارتی مداخلت سے آگاہ کریں گے۔ دریں اثنا وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کا دیا ہوا مینڈیٹ اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ترجیح بنیادوں پر ان کے معیار زندگی کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ گلگت بلتستان میں صحت تعلیم کے شعبہ سمیت بنیادی ڈھانچے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ترجمان وزیراعظم ہاﺅس مصدق ملک کے مطابق گلگت بلتستان کے نئے وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان نے وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد پہلی بار یہاں وزیر اعظم ہاﺅس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے پر حافظ حفیظ الرحمان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا امید ہے آپ گلگت بلتستان کی عوام کو کرپشن سے پاک، بہتر حکمرانی فراہم کریں گے اور صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ حافظ حفیظ الرحمان نے صوبے میں ذمہ داری سنبھالنے اور اعتماد کے اظہار کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی ترقی وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ہو گی اور وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق صوبے کی عوام کی خدمت اور ان کے معیار زندگی بدلنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر گورنر بلتستان و وزیر امور کشمیر و بلتستان چودھری برجیس طاہر وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی بھی موجود تھے۔ گورنر بلتستان نے بھی وزیراعظم سے صوبے کے مسائل اور ترقی کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے مسلم لیگ (ن) لاڑکانہ کے صدر بابو سرفراز جتوئی نے ملاقات کی۔ ترجمان وزیراعظم ہاﺅس کے مطابق ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورت حال لاڑکانہ میں پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے بابو سرفراز جتوئی کو لاڑکانہ میں پارٹی کی پوزیشن مزید مضبوط کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہمیں لاڑکانہ سمیت پورے سندھ کی ترقی عزیز ہے، آپ لاڑکانہ کے مسائل کی نشاندہی کریں مسائل کو حل کرنے کے لئے ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔ اس موقع پر بابو سرفراز جتوئی نے لاڑکانہ میں پارٹی کی تنظیم اور لاڑکانہ میں ترقیاتی منصوبوں پر وزیر اعظم سے تبادلہ خیال کیا اور مزید مسائل کی نشاندہی بھی کی۔اے این این کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی ملاقات میں پاکستان میں بھارتی مداخلت کو اقوام متحدہ میں اٹھانے، وزیر ا عظم کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے امور پر گفتگو بھی ہوئی۔ ترجمان وزیراعظم ہاﺅس کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں بھارتی مداخلت کو اقوام متحدہ میں اٹھانے اور دیگر امور پر گفتگو بھی ہوئی۔ میاں محمد نواز شریف نے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مو¿قف واضح انداز میں پہنچانے کیلئے طریقہ کار پر گفتگو کی۔ وزیراعظم کئی دوست ممالک کے سربراہوں سے ملاقاتیں کریںگے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں ہمیشہ متحرک کردار ادا کیا ہے، اقوام متحدہ کی تمام سرگرمیوں اور مباحثوں میں پیش پیش رہا ہے، پاک فوج اس وقت اقوام متحدہ کے دنیا بھر میں تعینات امن دستوں میں شمولیت کے لحاظ سے اس وقت دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔
وزیراعظم/ ملیحہ لودھی

مزیدخبریں