اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 79 یونین کونسل کے لئے 4 ہزار 190 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں۔ الیکشن کمشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں جمع کرانے کا جمعرات کو آخری دن تھا جس کے بعد اپیلوں کی سماعت اور اس پر فیصلے 3 اور 4 جولائی کو ہوں گے، 5 جولائی کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ الیکشن کمشن کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرستیں 6 جولائی کو آویزاں کی جائیں گی اور اسی روز انہیں نشانات بھی الاٹ کردیئے جائیں گے۔
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 4 ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی موصول ہوئے : الیکشن کمشن
Jul 03, 2015