اسلام آباد (صباح نیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی کا اجلاس آج 3 جولائی پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کے کمیٹی روم نمبر چار میں ہوگا۔ اجلاس میں کے الیکٹرک کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چئیرمین ظفر اقبال جھگڑا کریں گے۔