ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے سگنل سسٹم پر کام کرنے والی کرین نادر آباد پھاٹک کے قریب ریلوے لائن میں پھنس گئی جس کے باعث متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ مزید براں ساہیوال ریلوے سٹیشن پر تیز گام کا انجن فیل ہوگیا، مسافروں نے انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج کیا۔