نیویارک (بی بی سی) امریکی ریاست ٹینیسی میں زہریلا مادہ لے جانے والی مال گاڑی کے الٹنے اور اس میں آتشزدگی کے بعد پانچ ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ یہ حادثہ نوکس ویل نامی شہر کے نواح میں میریویل نامی آبادی کے قریب پیش آیا۔ سات پولیس اہلکار دھوئیں سے متاثر ہوئے۔